23 دسمبر، 2024، 8:04 PM

نتن یاہو رشوت کے الزامات پر پانچویں بار عدالت میں پیش

نتن یاہو رشوت کے الزامات پر پانچویں بار عدالت میں پیش

صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو رشوت کے مقدمے میں گواہی دینے کے لیے پانچویں بار تل ابیب کی مرکزی عدالت میں پیش ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صہیونی وزیراعظم نتن یاہو رشوت خوری کے مقدمے میں عدالتی کاروائی کا سامنا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نتن یاہو پر رشوت ستانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا ہے کہ وہ واضح طور پر اس معاملے میں ملوث ہیں اور ان الزامات کی تمام تفصیلات سے واقف ہیں۔

یہ مقدمہ نتانیاہو کے خلاف جاری کئی کرپشن کیسز میں سے ایک ہے۔ ان پر 2019 میں کھولے گئے تین دیگر کرپشن کیسز بھل کھل سکتے ہیں۔

دوسری طرف نتن یاہو نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مقدمات کو"جھوٹا قرار دیا ہے۔

قانون کے مطابق اگر سپریم کورٹ انہیں قصوروار ٹھہراتی ہے تو انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا۔

News ID 1929023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha